Topics

یاد


صائمہ انجم، رحیم یار خان۔ بزرگ تشریف لائے ہیں۔ خواتین و حضرات صفیں بنا کر بیٹھے ہوئے ہیں اور ملاقات کے منتظر ہیں۔ اپنی باری آنے پر سب کاپی آگے کرتے ہیں یعنی ہوم ورک کرکے لائے ہیں۔ بزرگ ان کا ہوم ورک دیکھتے ہیں۔ جب میری باری آئی تو میری کاپی دیکھتے ہوئے وہ مسکرائے اور فرمایا، بیٹا ! میں بھی آپ کو یاد کرتا ہوں۔پھر کاپی میں ایک دو جگہ نشاندہی کرکے اسباق کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

 تعبیر: خواب باطنی کیفیات سے متعلق ہے اورمرشد سے ذہنی ربط کو ظاہر کرتا ہے۔آپ مرشد کو یاد کرتی ہیں لیکن اسباق میں پابندی نہیں ہے، کوتاہی ہوتی ہے۔ ذہنی وقلبی ربط کے لئے یکسوئی کے ساتھ اسباق کی پابندی ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.