Topics

چیک اپ کراتے دیکھنا


نام شائع نہ کریں۔ دیکھا کوئی عجیب سی جگہ ہے جس کے چاروں طرف تاروں کی باڑ لگی ہوئی ہے۔ میں باہر نکلنا چاہتی ہوں لیکن کام یاب نہیں ہوتی۔ میرے ساتھ وہاں اور بھی عورتیں ہیں جو قد کاٹھ میں آدمیوں سے بہت بڑی اور لمبی ہیں۔ کچھ عورتوں کی گود میں بچے ہیں۔ محافظ، عورتوں کو باہر نکلنے نہیں دیتے۔ مجھے اپنی تین سالہ بیٹی یاد آتی ہے اور خیال آتا ہے کاش اسے بھی ساتھ لے کر آتی۔ وہاں ایک عجیب لمبی نلکی جیسی مشین ہے جس سے ہر عورت کا چیک اپ کرتے ہیں۔

 

تعبیر: خواب کے اجزائے ترکیبی الجھے ہوئے ہیں۔ خواب میں ذہنی ناآسودگی اور بلڈپریشر کی نشان دہی کی گئی ہے۔ گھر کے ماحول میں ناآسودہ خواہشات کے نقوش ہیں۔ آپ کے لئے مشورہ ہے کہ اپنا ڈاکٹری چیک اپ کرائیں۔ کھانوں میں نمک کم استعمال کریں۔ بازار کے پسے ہوئے مصالحے اور نمک گھر میں استعمال کرنا مناسب نظر نہیں آتا۔ ثابت مصالحہ اور نمک گھر میں پیس کر استعمال کرنا انشاء اللہ فائدہ مند ہوگا۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اپریل           2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.