Topics

جنات


نسرین عزیز، مدینہ کالونی۔ بہن کے ساتھ بیٹی کے رشتے کی پوچھ گچھ کے لئے جارہی ہوں۔ راستے الٹے سیدھے تھے۔ ہم حویلی نماگھر پر پہنچے۔ اندر گئے تو لوگ کھاناکھارہے تھے اوربہت گوشت رکھا ہوا تھا۔ مجھے کھانے کے لئے بلایا لیکن مجھ سے کھایا نہیں گیا کیوں کہ گوشت عجیب سا تھا۔ میں فوراً باہر کی طرف بڑھی تو گوشت غائب تھا۔ ایسا لگا یہاں جنات تھے۔ ہم لوگ باہر آئے تو ہریالی نظر آئی پھر ہم نہر پار کرکے گھرآگئے۔

 

تعبیر: خواب بیماریوں سے متعلق ہے ۔ ظاہر ہوتا ہے کہ پر ہیز نہیں کیا جاتا جب کہ پرہیز کے ساتھ ہلکی پھلکی ورزش اور سیر کرنا ضروری ہے۔گھر میں صفائی کامعیار تسلی بخش نہیں ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.