Topics

والدہ مرحومہ


 غلام اصغر، اورنگی۔ بھائی اور بھابھی کے ساتھ گھر میں بیٹھا ہوں ۔ کسی نے والدہ کے بارے میں اطلاع دی کہ وہ زندہ ہیں۔ اپنے آپ کو سکھر کے راستے پر دیکھا جس کے بعد ایک گھر نظر آیا جہاں کئی خواتین کے درمیان سفید کپڑوں میں والدہ بیٹھی ہیں۔ والدہ سے گھر چلنے کا کہاتو کہتی ہیں، گھر نہیں جاؤ ں گی یہیں رہوں گی۔ گھر چلنے کی ضد کرتا ہوں تو کہتی ہیں اکبر سے پوچھو۔ دوبارہ ان سے گھر چلنے کا کہتا ہوں تو پھر کہتی ہیں کہ اکبر سے پوچھو۔ اس کے بعد آنکھ کھل گئی۔

 

تعبیر : ایصال ثواب کی ضرورت ہے ۔ عشا ء کی نماز کے بعد 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر بخش دیا کریں۔ وقتاً فوقتاً کھانا کھلا کر ایصال ثواب کریں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.