Topics

آنکھ سے شعاع


اللہ داد، وہاڑی۔ خواب میں لاہور کے سابق نگراں مراقبہ ہال میاں مشتاق احمد عظیمی کو دیکھاجو مجھے مختلف مزارات پر لے جاکر صاحب مزار سے ملاقات کر اتے ہیں۔ ایک جگہ تین بزرگوں سے ملاقات ہوئی اور میاں مشتاق صاحب نے ان بزرگوں کا تعارف کرایا۔ ایک بزرگ ، میاں غلام محمد، سے ہاتھ ملاتا ہوں تو سامنے سے دو اور بزرگ آتے ہوئے نظر آئے جن میں سے ایک کی عمر لگ بھگ پینتیس سال اور چہرہ بہت خوب صورت ہے۔ انہوں نے مجھے دیکھا تو ان کی دائیں آنکھ سے ایک شعاع میری طرف آئی۔ اتنے میں آنکھ کھل گئی۔

 

تعبیر : وہم نے بیما ری کی شکل اختیار کر لی اور آپ نے خواب میں دیکھ لی ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.