Topics

شیر کا لقمہ بنے گا


وحید الدین، سانگھڑ۔ خواب میں رات کے دوسرے پہر بھائی اور رشتہ دار کے ساتھ گھر واپس روانہ ہوئے۔ راستے میں کسی دیہات میں رک گئے۔ ایک مکان میں گئے تو پتہ چلا وہاں کچھ لوگ پہلے سے آرام کررہے ہیں۔ ہمیں بھی جگہ مل گئی۔

لیٹنے کے بعد ایک طرف نظر گئی تو دیکھا کہ وہاں مردہ شیر پڑا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے شیر کے پاؤ ں میں زندگی کے آثار نمودار ہوئے اور تھوڑی دیر بعد وہ زندہ ہوگیا۔ لوگ ڈر کے مارے چارپائیوں کے نیچے چھپنے کی کوشش کرنے لگے ۔ شیر چند لوگوں کو پکڑ لیتا ہے،میں بھی ان میں شامل ہوںمگر بھائی اور میرا رشتہ دار نہیں ہے۔

شیر ہمیں ایک قلعے کی چھت پر لے گیا۔ اچانک چند آدمی غائب ہوگئے۔ کسی نے کہا کہ سکہ اچھالنے پر جس کی باری آئے گی وہ شیر کا لقمہ بنے گا۔

 ایسا لگا میری باری ہے ۔ افسوس ہوا کہ مرنے سے پہلے گھر والوں کو خط لکھ کر کہہ نہیں سکا میں نے انہیں معاف کردیاہے۔ ان سے درخواست کرتا کہ وہ بھی میری غلطیوں اور کوتاہیوں کو معاف کر دیں ۔ سوچتا ہوں شیر عام طور پر گردن پکڑ کر خون پیتا ہے ، پتہ نہیں مجھے کیسے کھائے گا۔

 

تعبیر: اللہ تعالیٰ اپنا رحم و کرم فرمائے۔ خواب میں خبردار کیا گیا ہے کہ صاحب خواب اور چند دوستوں کو کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے اور ہر طرح کے سانحے سے محفوظ رکھے، آمین ۔ صدقہ ردّ بلا ہے، ساتھ ساتھ دعا بھی کیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.