Topics

عقاب کو مارتے ہوئے دیکھنا


اع، سانگھڑ۔ گھر کی چھت پر تین کبوتر کے پنجرے اور ایک کمرہ ہے۔ میں ہاتھ میں تین ڈنڈے لے کر چھت پر جاتی ہوں۔ تینوں پنجروں پر سفید کپڑاہے ایک پر عقاب بیٹھا ہے جسے ڈنڈے سے اڑاتی ہوں تووہ نیچے آکر بیٹھ گیامیں ڈر کر کمرے کی طرف جاتے ہوئے سوچتی ہوں کہ اندر جاکر دروازہ بند کرلوں۔ دیکھا عقاب کے برابر دو کبوتر بیٹھے ہیں ایک پر عقاب حملہ کرتا ہے تو میں اپنی چپل پھینک کر اسے مارتی ہوں جس سے عقاب اچھل کر دور ہوگیا۔دوسری چپل بھی اسے ماری جو لگی نہیں پھر ہمت کرکے آگے آئی اور ڈنڈا اٹھاکے عقاب کو مارا جس سے وہ زمین پرگرگیامزید دو تین ڈنڈے مارنے کے بعد عقاب بے سدھ ہوگیا۔

 

تعبیر: خواب بتاتا ہے کہ آپ سے حق تلفی ہوتی ہے۔ حقوق العباد پورے نہ کرنا نہایت ناپسندیدہ عمل ہے۔ عقاب اور کبوتر دیکھنا پنجروں کے اوپر سفید چادر ہونا اور عقاب پر جوتا پھینکنا یا ڈنڈامارنا اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ آپ سے دل آزاری ہوتی ہے اور مزاج میں ہٹ دھرمی اورضد کے نقوش بھی ہیں جو کم زیادہ ہوتے رہتے ہیں۔ آپ کے لئے مشورہ یہ ہے اپنی بات منوانے کے لیے ضد نہ کریں & انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔ہر شخص کو ، عورت ہو یا مرد، آزادیٔ رائے کا حق ہے۔ اگر اس رویے میں تبدیلی نہ کی گئی تو اللہ نہ کرے نقصان یاخدانخواستہ کوئی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔ مشورہ یہ ہے مزاج میں تبدیلی کریں اور صدقہ خیرات کریں& عفو و درگزر سے کام لیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (مارچ             2015ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.