Topics

صاحب کہتے ہیں کہ کیا حضورؐ کی زیارت کرنی ہے ؟


نام شائع نہ کریں۔ خواب دیکھا کہ مر اقبہ میں خالی الذہن ہوں۔کچھ دیر بعد ایک صاحب نمودار ہوئے اور ساتھ ہی ذہن میں ملاء اعلیٰ کے نام آنے لگے۔ وہ صاحب قریب آکر کہتے ہیں کہ کیا حضورؐ کی زیارت کرنی ہے ؟میں جی کہتا ہوں تو خوب صورت با غ نظر میں سےگزرنے لگے ۔خیال آیا کہ یہ تو وہ نہیں جو کہا ہے ۔ یہی بات جب ان صاحب سے کہی تو وہ کہتے ہیں عصر کی نماز کا وقت ہو گیا ہے ۔ میں نماز کے لئے مسجد آتا ہوں جہاں کافی لوگ ہیں ۔وضو کر کے ایک کونے میں کھڑا ہوا تو محسوس ہوا کہ وہاں کوئی ہے ۔ وہ دوست ہیں جو مجھے دیکھ کر جگہ دیتے ہیں اور نماز کے بعد پاس بٹھاکربا تیں کرتے ہیں جب کہ میرا دل پہلے والے صاحب کی طرف کھنچ رہا ہے۔

 

تعبیر: یک در گیر و محکم بگیر، یہی آپ کے خواب کی تعبیر ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.