Topics
ممتاز
بیگم، لاہور۔بیٹے کے ساتھ ایک کنوئیں سے پانی لینے جاتی ہوں تو سفید لباس زیب تن
کئے باریش بزرگ جن کے ہاتھ میں کشکول ہے قریب آکر اس پانی کو پینے سے منع کرتے ہیں۔
بزرگ کشکول آسمان کی طرف بلند کرتے ہیں تو آسمان کھل کر بڑے بڑے خوبصورت پھول جن
پر شبنم کے قطرے موجود ہیں کشکول میں آگئے۔پھر دیکھا کچھ لوگ ایک طرف دیکھ
کرسبحان اللہ پڑھ رہے ہیں۔ میں نے وہاں دیکھا تو آسمان کھلا ہوا نظر آیا جس میں سرخی
مائل سنہرے گنبد کے ساتھ مسجد کا نقشہ ہے۔ لوگ کہہ رہے ہیں اللہ پاک کا گھر ہے۔پھر
اپنے آپ کو سفید لباس میں اسی رنگ کاروشن تاج پہنے دیکھا جس میں نگینے بھی سفید
جڑے ہوئے ہیں۔
تعبیر:
خواب سے انکشاف ہوتا ہے کہ طبیعت کا میلان مذہب کی طرف ہے اور رسول اللہ ؐکی محبت
روشن ہے۔ اس روشنی میں درود شریف کا نور نظر آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور
آپ کو توفیق عطا کرے ۔ پانچ وقت کی نماز، وقت مقرر کرکے قرآن پاک کی تلاوت جتنی
آسانی سے کرسکیں۔ چلتے پھرتے یاحیی یا قیوم کا ورد کریں اور کوشش کریں کہ غیبت سے
دور رہیں۔ صاف ستھرا لباس پہن کے اچھی
خوشبو لگائیں اور یک سو ہوکر کسی گوشہ میں بیٹھیں، درود خضری کا ورد کریں، آنکھیں
بند کرکے سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ و السلام
کے روضہ کا تصور کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.