Topics

گرفتاری


قادر بخش۔ دیکھا اپنے دوست کے ساتھ تفریح کرنے گیا ۔ ہم دونوں خوب گھوم پھر رہے ہیں کہ اچانک کچھ سرکاری  اہل کارآتے ہیں اور بغیر کچھ کہے گرفتار کرلیتے ہیں۔ ہم تھانے میں پریشان اور فکر مندبیٹھے ہیں کہ آگے کیا ہوگا۔ اتنے میں ہمیں چھوڑدیا جاتا ہے۔ خوشی خوشی تھانے سے باہر آتے ہیں ۔ اچانک دیکھتا ہو ں دوست نظر نہیں آرہا۔جب مجھے راستہ جانا پہچانا نہیں لگتا تو سمجھ میں آیا کہ میں راستہ بھول کر دوست سے بچھڑ گیا ہوں۔ اللہ کا نام لے کر آگے چلنا شروع کردیتا ہوں۔ تھوڑی دیر چلنے کے بعد ایک مسجد نظر آتی ہے، میں اس میں داخل ہوجاتا ہوں۔ وہاں دوسرا دوست موجود ہے اسے دیکھ کر دل کو اطمینان ہوتا ہے۔ نماز کے لئے وضو کرکے مسجد کے صحن میں نیت باندھ لیتا ہوں لیکن ٹانگیں لرزنے لگتی ہیں اور نماز میں کھڑا ہونا مشکل ہوجاتا ہے۔گرنے لگتا ہوں تو آنکھ کھل جاتی ہے۔

 

تعبیر: زندگی میں بہت سے ایسے کام ہوتے ہیں جن میں شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں،ایسے خیالات جب دماغ میں پیدا ہوتے ہیں تولاشعوران نقشوں کو خواب میں سامنے لاتا ہے جو خیالات یا خبروں کے ذریعے ذہن تک پہنچتے ہیں۔ ان سب کی وجہ شکوک و شبہات میں پھنسا ہونا ہے۔ ایسی باتوں اور صحبت سے اجتناب کریں جہاں شک، وسوسوں اور بے یقینی کا ذکرزیادہ کیا جاتا ہے۔نماز کی پابندی کریں، ترجمہ کے ساتھ قرآن کی تلاوت کریں اور اللہ کی نشانیوں میں غوروفکر کریں۔   انشاء اللہ ایسے خواب نظر آنا بند ہوجائیں گے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جون                2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.