Topics

آدمی کے روپ میں کسی چیز کا حملہ کرنا


نورجہاں حبیب، کورنگی۔ دیکھا کہ آدمی کے روپ میں کسی چیز نے امی کے اوپر حملہ کردیا ہے۔ امی بہت خوف زدہ ہوگئیں اور اس چیز کو دھکا دیا پھر وہ چیز دروازہ کے بجائے بالکنی کی طرف سے باہر چلی گئی۔

 

تعبیر: اللہ تعالیٰ صحت عطا فرمائے۔ خواب بیماری سے متعلق ہے اور یہ اشارہ ملتا ہے کہ والدہ نے اجازت کے بغیر کوئی عمل کیا ہے یا کررہی ہیں۔ علاج کے ساتھ پرہیز ضروری ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (ستمبر                 2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.