Topics

خواجہ صاحب ہمارے گھر آئے ہیں


فہمیدہ بیگم (گوجر خاں )  ایک ہفتہ قبل میں نے خوا ب میں دیکھا کہ آپ ہمارے گھر آئے ہیں ۔ میں اتنی خوش ہوں کہ جی چاہتا ہے سارے شہر کو بتادوں کہ خواجہ صاحب ہمارے گھر آئے ہیں مگر ہر خوشی دل میں ہوتی ہے۔چھت پر ایک گملے میں گلاب کا پودا لگاہوا ہے جس کی شاخیں سارے صحن میں پھیلی ہوئی ہیں ہم بیٹھ کر باتیں کرنے لگتے ہیں پھر میں اپنی سب سہیلیوں کو بتاتی ہوں کہ خواجہ صاحب ہمارے گھر آئے ہیں وہ سب آپ کو ملنے آتی ہیں ۔

میری امی آپ سے کہتی ہیں کہ میں ا ن کو کراچی بھیجوں گی ۔ آپ کہتے ہیں کہ ضرور آئیں ہمارے بندے اسٹیشن سے انہیں لے آئیں گے ان بندوں کی نشانی آپ یہ بتاتے ہیں کہ انہوں نے زیتون کا تیل اٹھایا ہوا ہوگا ۔ پھر میں آپ اور میری چھوٹی بہن شفیقہ بشیر کے گھر جاتے ہیں میں اس کے گھر جاکر زور سے کہتی ہوں دیکھو کون آیا ہے پھر وہ سب ہم تینوں سے ملتے ہیں ۔ پورا خواب دیکھنے کے بعد جب امی نے مجھے اٹھایا تو نماز کا وقت تھا میں نے اٹھ کر نماز ادا کی ۔

 تعبیر : خواب من و عن اسی طرح ہے جس طرح آپ نے دیکھا ہے دراصل آپ کی عقیدت نے خواب میں آپ کی باطنی نظر کھول دی ہے اللہ تعالیٰ آپ کو دن دوگنی اور رات چوگنی روحانی ترقی عطا کریں ۔ آمین

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جون 78ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.