Topics

سوکھے پتے ّاور پودے


عون محمد خان، کراچی: سفید لباس میں کئی لوگ ورکشاپ میں دھیمی آوازسے بات چیت کررہے ہیں۔ سامنے سفید لباس میں ایک بزرگ کرسی پر تشریف فرما، مسکرا رہے ہیں۔ طعام کا وقت ہوا تو شرکا بزرگ کو سلام کرکے کھانے کے لئے جانے لگے۔ میں نے بھی سلام کیا۔ بزرگ نے خیریت دریافت کی اور سر سینے سے لگایا۔ ناقابل ِبیان سکون محسوس ہوا۔ وہ فرماتے ہیں، یہ پیارا بچہ ہے اور پیچھے والوں کو بھی پسند ہے۔ عرض کیا، پیچھے والے کون ؟ جواب میں صرف مسکراہٹ تھی۔ ہم دونوں باہرآئے ۔ قریب موجود سر سبز کیاری میں کچھ سوکھے پتے ّاور پودے تھے۔بزرگ اور میں نے سوکھے پودے کاٹنے شروع کئے۔ تھوڑی دیر بعد بزرگ سے اجازت لی اور کھانا کھانے چلا گیا۔

 تعبیر: زندگی بندگی اس وقت ہے جب آدمی اللہ اور اس کے آخری پیغمبر حضرت محمد ؐ کی تعلیمات پر عمل کرے۔حالات میں تغیر آتا ہے لیکن عارضی ہوتا ہے۔اللہ پر بھروسے اور یقین کے ساتھ زندگی گزاریئے۔ یاحی یاقیوم کثرت سے پڑھئے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو صراط مستقیم پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.