Topics

سینما


م ۔ الف ۔ پاک پتن شریف۔ دیکھا کہ میں نے چند دوستوں کے ساتھ اپنے گھر کے قریب ایک سنیما ہال بنوایا جس کی داخلہ فیس صرف چار آنے رکھا۔ میں گیٹ کیپری کررہاہوں ۔ اور آواز دے کر لوگوں کو بلاتا ہوں۔ لوگ بے تحاشا ٹوٹ پڑتے ہیں حالاں کہ اندر چند گانوں کے ٹریلرہی دکھائے جاتے ہیں۔

 تعبیر : جب تک عبوری دور نہ گزر جائے اس وقت تک لوگوں سے اپنے کسی پروگرام کا تذکرہ نہ کریں ۔ اس قسم کی باتوں اور تذکروں سے ناکامی ہو سکتی ہے ۔جب کوئی اسکیم عمل میں آئے گی تو لوگوں پر خو د ظاہر ہوجائے گی ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (دسمبر 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.