Topics

بچی کے ہاتھ کاٹ کئے


پشاور ۔ خواب میں دیکھا کہ میری دس سالہ بچی روتی ہوئی میرے پاس آتی ہے اور کہتی ہے کہ کسی نے اس کے دونوں ہاتھ کاٹ دیئے ہیں یہ دیکھ کرمیں بھی رونے لگتی ہوں اور اپنے دونوں ہاتھ چاکو سے کاٹ دیتی ہوں ہاتھ کٹتے نہیں ہیں کلائیوں میں گہرے زخم پڑ جاتے ہیں۔ میں ڈاکٹر سے کہتی ہوں کہ میرے دونوں ہاتھ کاٹ دو۔ میری بچی کے ہاتھ نہیں ہیں تو میرے ہاتھ کیوں رہیں ۔ڈاکٹر میرے ہاتھ کاٹ دیتا ہے مگر جب میں دیکھتی ہوں تو ایک ہاتھ کٹا ہوا ہوتا ہے اور دوسرا ہاتھ ٹھیک ہوتا ہے مگر میری بچی کی کلائی پر گہرا زخم ہے ہڈی بھی نظر آرہی ہے میں اپنی بچی کو گلے لگا کر بے تحاشہ رو رہی ہوں جب میری آنکھ کھلی تو رات کے تین بجے تھے۔

خواجہ صاحب خواب دیکھ کے میں بے انتہا پریشان ہوں۔ نام پتہ نہ لکھیں ہمارے خاندان کا ایک ایک فرد رسالہ روحانی ڈائجسٹ پڑھتاہے۔

  تعبیر: کوئی دشمن در پے آزار ہے میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی اولاد کو ہمیشہ اپنی حفاظت و امان میں رکھیں ۔ ہر نماز کے بعد سو بار نصر من اﷲ وفتح قریب پڑھ کر دعا کیا کریں اور بچوں کا صدقہ اتار دیں۔ اللہ تعالیٰ فضل کریں گے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘(مارچ84 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.