Topics

زیرجامہ کپڑا نہ ہونا


محمد نواز ، گجرانوالہ : خواب کے اجزائے ترکیبی میں یہ بات محسوس ہونا کہ آپ نے زیر جامہ نہیں پہن رکھا ہے ان خیالات کی غمازی ہے کہ آپ کا دماغ غیر ضروری باتوں میں اس قدر مصروف رہتا ہے کہ پناہ بہ خدا۔ یہ مصروفیت بالکل زائد اور لا یعنی ہے۔ آپ اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ اچھے کاموں میں دل لگائیں اور ہوائی قلعے بنانا چھوڑ دیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جولائی 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.