Topics

بابا تاج الدین ناگپوری کے نام کا یہ پودا لگاؤ


احمد نواز، اٹک۔ تین کمروں کی چھتیں پرانی ہونے کی وجہ سے ہٹا دی گئیں لیکن ملبہ موجود ہے۔ ایک بزرگ تشریف لائے اور گھیکوار (ایلو ویرا ) کا پودا دے کر کہا کہ حضرت بابا تاج الدین ناگپوری کے نام کا یہ پودا لگاؤ ۔ میں نے عرض کیا کہ جب کمرے میں نئی چھت ڈالی جائے گی تو اس پودے کا کیا ہوگا؟ انہوں نے فرمایا کہ اس پودے کی جڑ میں سے ایک اور پودا نکلے گاجسے باہر صحن میں لگایا جائے گا۔

 

تعبیر : الحمد للہ خواب بہت مبارک ہے ۔ انشاء اللہ آپ کی نسل میں اللہ تعالیٰ ایسی اولاد عطا فرمائے گا جو اللہ کی مخلوق کی خدمت کرے گی ۔ انشاء اللہ اس بچے میں خدمت خلق کا نہایت روشن جذبہ ہو گا ۔ آپ کے لئے الحمد للہ خو ش خبری ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس خواب کی تعبیر کو روشن اور منور کرے ، آمین ۔

حضرت نانا تاج الدین ناگپوری کافیض الحمد للہ جاری ہے ۔ان کے لئے ایصال ثواب کا اہتمام کریں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.