Topics
خواب میں، میں نے دیکھا کہ خدا کے پیغمبر حضرت ابراہیم
علیہ السلام ہمارے گھر میں تشریف لائے ہیں۔ ان کے ساتھ ایک خادم بھی ہے وہ برآمدے
میں میری والدہ صاحب سے کسی بات پر بحث کر رہے تھے میں نزدیک ہی کسی چارپائی پر
لیٹا ہوا تھا تھوڑی دیر کے بعد ابراہیم علیہ السلام نے خادم کو پینے کے لئے پانی
لانے کو فرمایا۔ نوکر ایک جگ اور گلاس لے آیا۔ پتہ چلا کہ یہ جنت سے لایا ہے
ابراہیم علیہ السلام نے ایک گلاس پانی پیا اور دوسرا گلاس بھر کر اپنے خادم کو دیا
۔ میں نے دل میں دعا کی کہ اے خدائے ذوالجلال ابراہیم علیہ السلام کا چھوڑا ہوا
پانی پینے کی توفیق عطا فرما۔ اتنی دیر میں وہ پانی میں نے پی لیا ۔ جو کہ گاڑے
رنگ کا شربت تھا اور کسی دوائی کی طرح معمولی سا کڑوا بھی تھا۔ پی کر میں نے پھر
دعا مانگی کہ اے خدا مجھے ابراہیم علیہ السلام کے صدقے میں مجھے بیماری سے شفا عطا
فرما۔
نوٹ : یہ عرض کر دینا ضروری سمجھتا ہو ں کہ میں یقین
کےساتھ سمجھ رہا تھا کہ وہ ابراہیم ؑ ہیں لیکن اس وقت ان کی داڑھی مبارک بھی نہیں
تھی اور سر پر عمامہ بھی نہیں تھا کیا یہ شیطان کا دھوکہ تو نہیں ۔
تعبیر: خواب سچا
ہے۔ انشاءاللہ اب آپ صحت یاب ہو جائیں گے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.