Topics

سفید اور کالے کتے نظر آتے ہیں


حبیب شاہ، راولپنڈی۔ خواب میں اکثر سفید اور کالے کتے نظر آتے ہیں۔ ایک خواب دیکھا کہ سفید اور کالے کتے برآمدہ میں موجود ہیں جن میں سے ایک لیٹا ہوا ہے۔ منظر تبدیل ہوتا ہے ۔ راستہ میں ایک سفید کتا بھونک رہا ہے جب کہ میرا راستہ بھی وہی ہے۔ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے  اس کے قریب سے بہت تیزی سے گزرجاتا ہوں۔اس قسم کے خواب سال چھ ماہ میں ایک دفعہ ضرور نظر آتے ہیں۔

 

تعبیر: آپ کو بتایا گیا ہے کہ نظام ہضم متاثر ہوجانے  اور غذائیں ناقص استعمال کرنے سے بخار کی بیماری پرورش پارہی ہے۔ اگر بروقت پرہیز کرلیا جائے اور صحت سے متعلق غذاؤں کا اہتمام ہوجائے تو انشاء اللہ بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جولائی                  2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.