Topics
ادیبہ عادل، نیوکراچی۔لوگ
جوق درجوق حضور قلندر بابا اولیاؒ ؒ کے مزار کی طرف جارہے ہیں۔ میں نے نہادھوکر
خوش بو لگائی اور مزار آگئی۔تھوڑی دیر بعد امی اور بہن بھی حاضر ہوگئیں۔
تعبیر: خواب حضور قلندر بابا اولیاؒ ؒ کی عقیدت و محبت کا مظاہرہ ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور ہم
سب کوحضور قلندر بابا اولیاؒ ؒ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.