Topics

بلی نے میری ٹانگ پکڑلی


ناہید نازلی، جگہ نہیں لکھی: کمرے میں اچانک بہت ساری چھوٹی بڑی بلّیاں نمودار ہوگئیں۔ سرمئی رنگ کی بلی نے میری ٹانگ پکڑلی۔ کزن اسے مارتی ہے، بمشکل ٹانگ چھوڑی۔ پھر آسمان پر سفید گردن والی دو بڑی چیلوں کے ساتھ کونج جیسا پرندہ دیکھا۔ ایک چیل میرے قریب سے گزری۔ اس کے پروں کی چبھن ہاتھوں پر محسوس ہوئی۔ بزرگ نظر آئے جنہوں نے مجھے اور میری نند کو ورد کے لئے کچھ بتایا جویاد نہیں رہا۔

 تعبیر: کھانوں میں ملاوٹی مسالے استعمال ہوتے ہیں۔ مسالے اور نمک گھر میں پیس کر استعمال کیجئے۔ نمک کی زیادتی آپ کے لئے صحیح نہیں۔ نمک کم سے کم کردیجئے اور ورزش کیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.