Topics

سانپ نےلڑکی کو ڈس لیا


۔۔۔۔ قریشی، شہدادپور۔ رات کو دکان بڑھا کر گھر جا رہا تھا کہ درمیان میں ایک سانپ نے راستہ روک لیا۔ قریب میں پڑے پتھر اس پر مارے تو وہ نالی کے راستے ایک مکان میں داخل ہوگیا اور وہاں ایک لڑکی کو ڈس لیا ۔میں لڑکی کی چیخ سن کر اس طرف متوجہ ہوا لیکن وہاں کچھ بھی نہ پایا۔

 تعبیر : کوئی صاحب دوست بن کر آپ کے کاروبار کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ متنبہ رہیں اور سخت احتیاط کریں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (دسمبر 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.