Topics

قالین پر نقش و نگار دیکھنا


م،و، کراچی۔ دیکھا ایک عالیشان دربار سجا ہوا ہے۔قیمتی قالین بچھے ہیں جن پر الگ الگ رنگوں سے نقش و نگار بنے ہوئے ہیں۔ خوب صورت تخت پر ایک معزز ہستی تشریف فرما ہیں۔ خدام ہاتھ باندھے کھڑے ہیں۔پھر دیکھا بیگم آتی ہیں اور کھو جاتی ہیں۔

 

تعبیر:خواب میں دماغی عارضہ کی نشان دہی کی گئی ہے۔ بیگم صاحبہ کا علاج بہت ضروری ہے۔ اگر علاج سے افاقہ ہوا ہے اور اس کو بیچ میں چھوڑدیا گیا یا دواؤ ں کے استعمال کے ساتھ پرہیز نہیں کیا گیا تو بظاہرمرض نظر نہیں آیا لیکن اندرونی طور پر مرض کے اشارے ہیں۔ بہت توجہ کے ساتھ سائیکاٹرسٹ سے علاج ہونا چاہیے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اپریل           2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.