Topics

آسمانی دنیا


ہاجرہ خاتون (قطر): حرم شریف میں دعائیں مانگتے ہوئے داخل ہوتی ہوں کہ  اب کعبہ پرنظر پڑے گی۔ علاوہ ازیں  کئی بار خود کو درود شریف کی محفل میں دیکھا۔  یہ بھی دیکھا کہ آسمان میں  ہماری طرح دنیا ہے، اس کا نظارہ کررہی ہوں۔ مرحومین بھی اچھے حال میں نظر آتے ہیں ۔

 

تعبیر:  الحمدللہ، بہت اچھی کیفیات ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے علم اورعمل میں اضافہ فرمائے۔ بہت اچھی کیفیات ہیں۔جس طرح سے چل رہی ہیں،اسی طرح چلتی رہیں۔ نماز اور  اسباق کی پابندی، سیرتِ طیبہؐ کا مطالعہ،  رات کو سونے سے پہلے درود شریف کا ورد اورصبح جاگنے کے بعدقرآن کریم میں تفکر  جاری رکھئے۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ گھر میں سب کو سلام۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.