Topics
ساہیوال: نئے
مکان میں منتقل ہوئے پانچ سال ہوگئے ہیں۔خواب میں اکثر پرانا گھر نظرآتا ہے جیسے میں وہاں رہتا ہوں۔ پرانے گھر میں خود کو سوتے ہوئے دیکھا۔ امی،
ابو اور بہن بھائی ساتھ ہیں۔ گھر میں
نئے ماڈل کی گاڑی ہے۔
تعبیر: بعض
خواب خواہشات کے گرد گھومتے ہیں۔ اس کے
سوا ان کا کوئی مطلب نہیں ہوتا کہ یہ دماغ
میں دَور کرنے والے خیالات کی عکاسی ہیں۔ کوئی بات دماغ کی اندرونی تہ میں چھپی
ہوئی ہوتی ہے، وہ سامنے آجاتی ہے۔ آپ کا دیکھا ہوا خواب نئے
ماڈل کی گاڑی کے گرد گھوم رہا ہے۔ وضو بے
وضو چلتے پھرتے کثرت سے یاحی یاقیوم پڑھئے
۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.