Topics

گھر والوں کو خوش دیکھنا


طاہرہ ، کراچی۔خواب میں آنکھ کھلی، ایسا لگتا ہے خواب میں خواب دیکھا ہے۔ کچھ لوگ اپنے اپنے کام میں مصروف ہیں اچانک والد مرحوم کو دیکھا جو بہت عمدہ لباس میں ہیں اور ہنس ہنس کرلوگوں سے مل رہے ہیں۔ گھر آکر باجی کو بتاتی ہوں کہ ابا بہت خوش ہیں چہرہ خوشی سے چمک رہا ہے۔ پھر دیکھتی ہوں کوئی مجھے لینے آیا ہے ۔باجی کہتی ہیں تم امی کے ساتھ چلی جا ؤ  میں اپنا سونے کا ہار باجی کو دیتی ہوں کہ وہ رکھ لیں بعد میں لے لوں گی۔ باجی کہتی ہیں پہن کرجا ؤ  میں وہ سونے کا ہار پہن لیتی ہوں ۔

تعبیر:مستقبل کے بارے میں خیالات سب کو آتے ہیں مردوں کو دلہا بننے کا شوق ہوتا ہے اور لڑکیاں خود کو خواب میں دلہن کے روپ میں دیکھتی ہیں۔ یہی آپ کے خواب کی تعبیر ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (فروری         2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.