Topics

حرم شریف میں خانہ کعبہ


بابو فضل حیات، سوات۔حرم شریف میں خانہ کعبہ کو خوب روشن اورچمکتا ہوا دیکھا۔طواف کرتے ہوئے رکن یمانی تک پہنچ کر یاد آیا کہ یہاں ہر دعا قبول ہوتی ہے۔ خواہش پیدا ہوئی کہ دیوار سے لپٹ جاؤ ں۔ احساس ہوا کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے۔ شرم اور رعب الٰہی سے سمٹ گیا۔

 

تعبیر : الحمد للہ خواب صادق ہے ۔ جو کچھ خواب میں دیکھا ہے اس میں درود شریف کی فضیلت شامل ہے۔ اہتمام کے ساتھ رات کو سونے سے پہلے 313 مرتبہ درود خضری پڑھئے اور دن میں وضو بے وضو یاحی یاقیوم کا ورد کیجئے ۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو زیارت کی سعادت سے نوازے ، آمین ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی- جون 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.