Topics

لاش پر جلتے ہو ئے کو ئلے


 شہناز ، لاہور ۔ دیکھا کہ میں اپنے گھر میں بیٹھی ہوئی ہوں ۔ میری امی جان جلدی سے آتی ہیں اور کہتی ہیں کہ تمہارے چچا فوت ہو گئے ہیں اور وہ بہت رو رہی ہیں میں اور امی جان روتی ہوئی چچا کے پاس جاتی ہیں جوکہ سفید کپڑے میں لپٹے ہوئے ہیں ۔کوئی کہتا ہے نعش پر آگ ڈالو، آگ جلا کر کوئلے بناکر ان کی لاش پر ڈال دیتے ہیں تو کوئلے پھول بن جاتے ہیں اور ان سے ٹھنڈا ہوا آتی ہے ۔ تب لوگ جنازہ اٹھا لیتے ہیں ۔ راستے میں بہت ویران سا ماحول ہوتا ہے ۔ ٹوٹی پھوٹی دیواریں اور جو ہڑ نظر آتے ہیں ایک جگہ ایک گھر نظر آتا ہے تو جنازہ راستے میں ہی رکھ کر سب لوگ اس گھر میں چلے جاتے ہیں ۔ اس گھر میں ایک برہنہ عورت ناچ رہی ہوتی ہے اور آدمی اس سے شرارتیں کرتے ہیں ۔ مجھے بہت شرم آتی ہے تو میں اس گھر سے فوراً باہر چلی جاتی ہوں ۔ باہر بالکل خالی میدان ہوتا ہے اس کے ساتھ ہی آنکھ کھل جاتی ہے ۔

 تعبیر : خواب کوئی اندرونی بیماری ظاہر کرتا ہے جس میں لاپرواہی سے پیچیدگی پیدا ہوسکتی ہے ۔ پر ہیز کے ساتھ علاج ہونا ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ وہ خاندانی اختلاف رونما ہوسکتا ہے ٹھنڈے دل اور ایثار سے کام کیا گیا تو یہ اختلاف نہایت آسانی سے ختم ہوجائے گا ۔ بصورت دیگر بہت الجھنیں پیش آسکتی ہیں ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جولائی 78ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.