Topics

جوتے گم ہوگئے


نبیلہ رفیق، شاہ لطیف ٹاؤن۔ تقریباً10-11 سال سے ایک جیسے خواب دیکھ رہی ہوں کہ میرے جوتے گم ہوگئے میں۔ کہیں جارہی ہوں، جوتے نہیں مل رہے یا گھر واپس آرہی ہوں توجوتے نہیں ملتے۔ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے، جوتے ڈھونڈتے ہوئے کسی گہرے کھڈ میں گرجاتی ہوں اور جھٹکے سے آنکھ کھل جاتی ہے۔ مختصر یہ کہ خواب کچھ ہو ،جوتے گم ہونا لازمی ہے۔

 

تعبیر: آپ کاوقت غیر ضروری باتوں میں ضائع ہوتا ہے۔ وقت کی قدر کیجیے، گیا وقت ہاتھ آتا نہیں۔ نظام الاوقات کاغذ پرلکھئے، ہر آدمی کے پاس 24 گھنٹے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کو تین پر تقسیم کردیجئے ۔ رات کے وقت آٹھ گھنٹے میں پانچ گھنٹے سونے کے لئے اور تین گھنٹے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا اور نوافل کے لئے ،آٹھ گھنٹے بیوی بچوں کے حقوق پورے کرنے وگھرداری کے لئے  اور آٹھ گھنٹے معاش کے لئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جنوری                2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.