Topics

دو سائیکلیں


محمد مختار، پاکپتن: ایک کمرے سے عمارت میں داخلے کا راستہ ہے۔ موٹر سائیکل آئی تو راستے میں دو سائیکلیں کھڑی ہونے کی وجہ سے گزرنے کاراستہ نہیں ملا ۔ میں نے کہا کہ آپ لوگ خیال نہیں کرتے اور راستہ صاف نہیں کرتے۔ پھر سائیکلوں کو ایک طرف کیا تو ایک بزرگ نظر آئے۔موٹر سائیکل گزرنے اور بزرگ کے احترام میں سائیکلیں دور جاکر کھڑی کردیں۔ بزرگ نے قریب بلاکر محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، سلائی کرنا سیکھو۔ پھر ایک صاحب کے بارے میں بتایا کہ ان سے ملو وہ سلائی سکھانے والے سے بات کروا دیں گے۔ میں نے سوچا کہ بزرگ اتنی محبت کرتے ہیں جب کہ میرے اندر اتنی محبت نہیں، یہ سوچ کر آنسو نکل آئے۔

 تعبیر: خواب میں معاشی حالات کی تصاویر ہیں۔ یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ عقیدت میں استحکام نہیں ہے۔ وسوسے بہت آتے ہیں۔ کثرت سے یاحی یاقیوم پڑھیں اور پاکیزگی و صفائی کا زیادہ خیال رکھیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے، آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.