Topics

حاجیوں کی مدد کرتے دیکھنا


عبدالکریم، میری ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ حاجیوں کو بھیجنے کا انتظام کروں ۔ میں پوری تن دہی سے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہوں۔ حاجی جہاز اور ٹرین سے جارہے ہیں ۔ ایک نورانی چہرہ بزرگ قریب آکر فرماتے ہیں ماشاء اللہ فریضہ اچھے طور پر انجام دے رہے ہو ،کیا تم بھی حج پر جاؤ  گے۔ میں عرض کرتا ہوں ضرور، انشاء اللہ۔

تعبیر۔خواب کے نقوش ظاہر کرتے ہیں کہ آپ کسی معذور و ضروت مند کی مدد کرتے رہنا چاہتے ہیں۔

مشورہ ۔اپنی اس خواہش کو ممکنہ حد تک پورا کیجئے۔ اس طرح کے اعمال کی وجہ سے اللہ تعالیٰ گھروالوں کو صحت و تن درستی عطا فرماسکتے ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (مئی                2016ء)

 

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.