Topics

آواز آتی ہےاذان ہورہی ہے


کرن، کراچی۔ مجھے اکثر خوابوں میں کسی کی آواز آتی ہے کہ اٹھو بیٹی! اذان ہورہی ہے۔ اس آواز سے آنکھ کھل جاتی ہے۔ حیرانی اس پر ہے کہ جب نیند سے جاگتی ہوں تو اکثر اذان کا وقت نہیں ہوتا۔

 

تعبیر: صاحب خواب کی روح میں ایسی صلاحیت موجود ہے کہ ارادہ اور اختیار استعمال کرنے پر روحانی ترقی جلد حاصل ہوسکتی ہے۔ خواب میں باربار یہ دیکھنا کہ اٹھو بیٹی! اذان ہورہی ہے اور آپ کی آنکھ کھل جاتی ہے کا یہی مطلب ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.