Topics

بابا جیؒ نےخوشی کی خبر دی


عشرت، جمشید ٹاؤن: شہنشاہ ہفت اقلیم بابا تاج الدین ناگپوریؒ کی زیارت ہوئی۔ بابا جیؒ نے مسکراتے ہوئے ایک خوشی کی خبر دی۔ پھر فرمایا، کس کی بہن ہو۔ میں نے بھائی کا نام بتایا۔ اس کے بعد دیکھاکہ سمندر میں ایک جگہ بھنور بن رہا ہے اور وہاں پرحضور قلندر بابا اولیاؒ کی زیارت ہوئی۔ اس کے بعد قلندر بابا ؒ کو ایک اور جگہ دیکھا کہ وہاں اینٹوں سے گھر بنارہے ہیں۔

 تعبیر: انشاءاللہ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، خاتم النبیین حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی محبت و نسبت سے لاشعور نے بتایا ہےکہ الحمدللہ آپ کے اندر روحانی علوم سیکھنے کی صلاحیت ہے۔ ذہن کی تیاری کے لئے کوشش کیجئے۔ پوری کائنات اللہ کی تخلیق ہے۔ جو مخلوق کئیرآف اللہ طرزفکر کے مطابق زندگی گزارتی ہے، روحانی علوم سیکھنے میں اسے کامیابی نصیب ہوتی ہے۔ خواب مبارک ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.