Topics

مرشد کا فرمان یاد نہ رہنا


الماس کرن۔ پتھریلی جگہ پہ چل رہی ہوں ایک جِن مجھے پریشان کررہا ہے۔جھنجھلاہٹ میں اچانک راستہ بدل کر بائیں طرف مڑ جاتی ہوں۔جِن غائب ہوگیا۔ پہاڑی پر ایک بزرگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں بزرگ کے سامنے بیٹھ جاتی ہوں مجھے کچھ سمجھا رہے ہیں، کیا سمجھارہے ہیں یہ یاد نہیں رہا۔ بزرگ نے اپنی دا ہنی  طرف مجھے متوجہ کیا جہاں قرآن کریم رکھا ہواتھااور اردگرد کے ماحول کے برخلاف صرف اسی مقام پر کچھ سبزہ تھا۔ خواب میں بزرگ نے چالیس(40)دن کے حوالہ سے کوئی تلقین فرمائی جو جاگنے کے بعد یاد نہیں رہی۔

 

تعبیر: آپ روحانی سلسلہ میں داخل ہیں لیکن سلسلہ کے قواعد و ضوابط پرعمل نہیں ہوتا۔ بزرگ کا فرمانا ہے کہ سلسلہ کے اسباق، نماز اور قواعد و ضوابط کی پابندی کریں جو اس وقت بھول کے خانہ میں ہیں۔ اگر پابندی کی گئی تو انشاء اللہ روحانی فیض حاصل ہوگا۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (دسمبر             2015ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.