Topics

لاش ۔ میت


سڑک کے دوسری طرف لاش ہے۔ ایک آدمی ظاہر ہوتا ہے اور لاش کے منہ پرکوئی سیال ڈالتا ہے اس کے بعد دیکھا آٹھ نو سال کی بچی ہے وہ لاش اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔ ہماری سوسائٹی کے سیکریٹری صاحب نے جب یہ حال دیکھا تو انہوں نے میت کو کندھا دیا۔ مجھے رحم آیا کہ اگر یہ ہندو ہے تو کیا ہوابہرحال انسان ہے اور لڑکی اور ایک صاحب کے علاوہ کوئی اور یہاں کندھا دینے والا بھی نہیں۔ تدفین و تکفین میں شریک ہونے تھوڑی دیر تک لاش کے ساتھ گیا۔ یکایک سیکریٹری صاحب غائب ہوگئے اور لڑکی میں بھی بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں رہی۔ جب گرنے لگی تو مجبوراً لاش زمین پر رکھ دی۔ پھر لڑکی کا ہم قوم ایک شخص آیا اور اس نے میت کو اٹھانے کی کوشش کی۔ جیسے ہی اس نے میت کو سہارا دیا، میت نے سانس لینا شروع کردیا، آنکھیں کھول دیں اور مرا ہوا آدمی انگڑائی لے کر اٹھ بیٹھا۔ میں یہ دیکھ کر خوفزدہ ہوگیا اور خوف کی وجہ سے میری آنکھ کھل گئی۔

 

تعبیر: آپ کے جسم میں بہت مدت سے کوئی بیماری پرورش پارہی ہے اور اس کا تعلق دماغ سے ہے، دماغ کے سیلز(Cells) متاثر ہیں۔

مشورہ: ضروری ہے کہ آپ اپنا معائنہ کرائیں اور علاج کے ساتھ ڈاکٹر کی ہدایت پر پورا عمل کریں۔ خواب کے اجزاء اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ کھانوں میں نمک مرچ اور ناقص مصالحوں کے استعمال نے پہلے معدہ متاثر کیا لاپرواہی برتی گئی اور پھر دماغ پر اثر ہوگیا۔ بچی کا غائب ہونا یہ ظاہر کرتا ہے اس بیماری سے آپ کے والد یا والدہ بھی متاثرہوسکتے ہیں۔




’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.