Topics

خوبصورت سا بچہ دیکھتی ہوں


ع۔ کے  کافی عرصہ سے روحانی ڈائجسٹ کی قاری ہوں اتنا اچھا رسالہ نکالنے پر مبارکباد قبول فرمائیں آپ جو قوم کی خدمت کر رہے ہیں خدا آپ کو اس کا اجر دیں بابا جی ایک خواب میرے لئے بہت پریشانی کا باعث ہے اور میں چاہتی ہوں کہ آپ میرا نام ظاہر کئے بغیر اس کتابیر روحانی ڈائجسٹ میں لکھ دیں اور میرے اصل نام کی جگہ ع کے لکھا جائے۔

بابا جی ایسی بات لکھتے ہوئے شرم بھی آتی ہے لیکن کیا کروں گھر میں اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہوں اور والدہ سے اتنا فری بھی نہیں ہوں یہی ایک راستہ ہے کہ آپ سے حقیقت معلوم کر لوں امید ہے کہ آپ میری راہ نمائی فرمائیں گے۔

پانچ چھ ماہ سے میں اکثر خواب میں مختلف مقامات پر ایک خوبصورت سا بچہ دیکھتی ہوں جو کہ میرا اپنا ہوتا ہے اور بچہ اکثر ننگا ہوتا ہے میں بچے کو اٹھاتی ہوں اور پیار کرتی ہوں۔ ایسا خواب کیوں نظر آتا ہے، اگر کوئی بیماری ہو تو اس کا علاج بھی بتا دیں۔

تعبیر: اللہ تعالیٰ ٰ کی تخلیق کا راز یہ ہے کہ کائنات میں جو کچھ موجود ہے اس کی تخلیق اس طرح عمل میں آتی ہے کہ پہلے اس وجود سے متعلق نورانی لہروں کے ذریعے اطلاع فراہم ہوتی ہے ۔ یہ اطلاع مختلف مراحل سے نزول کر کے ایک مجسم شکل و صورت بنتی ہے آپ اللہ کی تخلیق کا ایک مکمل پیٹرن ہیں اور آپ کے ذریعے آئندہ جو تخلیقات عمل میں آنے والی ہیں اس کو آپ بچے کی شکل میں دیکھتی ہیں یہی آپ کے خواب کی تعبیر ہے خواب نہایت مبارک اور خوش آئند ہے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (مارچ 85 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.