Topics

دیگ سے مرغی کھانا


سائرہ، کامونکے۔ بڑی پھوپھو داداجی کے بڑے بھائی کا عبایہ اور سفید دوپٹہ پہنے ہوئے چھوٹی پھوپھو اور چاچو کے ساتھ بیٹھی ہیں۔ایک لڑکا چھڑی پکڑے ہوئے ترتیب سے خواتین کو اندر بھیج رہا ہے لڑکے سے چھڑی لے کرمیں وہ کام کرنے لگتی ہوں۔ اندر جاتی ہوں تو بڑی پھو پھوکو ابوجی کے لباس میں دیکھ کر ان کی یاد آجاتی ہے ، پھو پھوکے گلے لگ کر رونے لگتی ہوں وہ بھی روتی ہیں۔ چھوٹی پھوپھو کہتی ہیں اب سائرہ آگئی ہے یہ لسٹ اس کو پکڑادو پھر میرج ہال میں فنکشن کے کمرے سے باہر آکر دیکھتی ہوںکہ کزن صوفے پر لیٹا ہے۔ وہ کہتا ہے باجی موبائل غلط جگہ رکھا ہوا ہے جو میں اسے دے دیتی ہوں۔سیڑھیاں اترکر میرج ہال کی بیسمنٹ (Basement) میں خاندان کے سب لوگ موجود ہیں اور باہر کی طرف مہمان کھاناکھارہے ہیں۔ ہال کی دیگ میں سے بڑے بڑے مرغی کے ٹکڑے نکال کرکھاتی ہوں تو خیال آتا ہے کہ میرا روزہ ہے۔

 

تعبیر: آپ نے طویل خواب دیکھا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ آپ اس وقت جو بھی کام کرتی ہیں اس میں شہرت اور نیک ہونے کا رجحان زیادہ ہے، ذہن میں شکوک و شبہات اتنے ہیں کہ یقین پردے میں چھپ جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ،

’’ یہ کہتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں لیکن ابھی ان کے دلوں میں یقین داخل نہیں ہوا ‘‘ ۔ ( ۹ ۴ : ۴ ۱ )

 


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.