Topics

موسم خمار آلود نظر آتا ہے


بابو فضل حیات، سوات۔ آسمان پربادل گرج رہے ہیں، بجلی کڑک رہی ہے، ٹھنڈی ہوا جسم پر لگتی ہے تو موسم خمار آلود نظر آتا ہے۔ میرے ساتھ ایک صاحب اور ہیں، ہم دونوں کانوں پر ہاتھ رکھ کر نیچے بیٹھ جاتے ہیں۔ بادل جس تیزی سے آئے تھے اتنی تیزی سے واپس چلے جاتے ہیں۔

 

تعبیر: آپ نے جو خواب دیکھا ہے سعید اور مبارک ہے۔ اس قسم کے خواب ایسے پاکیزہ لوگ دیکھتے ہیں جو حتی المقدور نماز روزہ کے پابند ہوتے ہیں اور درود شریف کا ورد محبوب مشغلہ ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ سیرت طیبہ کا ذوق و شوق کے ساتھ وقت مقرر کرکے مطالعہ کریں۔ رات کو سونے سے پہلے غسل کے بعد سفید کپڑے زیب تن کریں اور اللہ کے محبوب سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ و السلام کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا ہدیہ پیش کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مبارک فرمائے، آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جولائی                  2017ء)

 

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.