Topics

مشکل کشاء یا اللہ یا علی


مس اختر قادریطرف قیامت کا شور ہے یعنی لوگ کہتے ہیں کہ قیامت آگئی ہے، قیامت آگئی ہے ۔ہر آدمی نماز کے لئے صفیں باندھنے میں مشغول ہے اس میں مرد عورتیں سب ہی ہیں۔ اپنے گھر کے افراد اور دادا مرحوم کو بھی نماز کی تیاری کرتے دیکھتی ہوں ۔ میں بھی اپنی جگہ سے اٹھتی ہوں اور صف میں ایک جگہ اپنے لئے مخصوص کر کے کہتی ہوں کہ اس جگہ کوئی دوسرا آدمی نہ بیٹھے ،میں ابھی وضو کر کے آتی ہوں۔ اپنی جگہ مخصوص کی ہوئی جگہ پر یا علی اللہ للّٰلہ یا علی ہر مشکل کشاء یا اللہ یا علی لکھ کر وضو کرنے چلی جاتی ہوں۔ جب میں وضو کر کے آئی تو دیکھا کہ لوگ سجدۂ شکر ادا کر رہے ہیں۔ ابھی میں نے نماز شروع بھی نہیں کی تھی کہ میری آنکھ کھل گئی۔

تعبیر: پہلے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ آپ نے وظیفے بار بار پڑھے ہیں۔ ایک یا دو بار وظیفے ادھورے چھوڑ دئیے گئے ہیں۔ 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.