Topics

مرحوم بہن کو قرآن سنانا


 ناہید کر اچی ۔ میری ایک رشتہ کی بہن کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے ۔وہ مجھے خواب میں نظر آئیں اور مجھ سے کہہ رہی تھیں کہ تم مجھے قرآن شریف سناو ٔ کیوں کہ تم بہت اچھا پڑھتی ہو ۔ میں انہیں خواب ہی میں سپارہ پڑھ کر سنارہی ہوں اور وہ بڑی توجہ کے ساتھ میرے برابر کھڑی سن رہی تھیں میرا بھانجا مجھ سے کہہ رہاہے کہ گھر چلئے بہت دیر ہو گئی ہے ۔ میں اس سے کہہ رہی ہوں کہ ابھی چلتے ہیں ۔ ٹائم ہی کیا ہوا ہے ۔ پانچ بج کر دس منٹ ہوئے ہیں اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی ۔

 تعبیر: آپ کی رشتہ دار خاتون کو ایصالِ ثواب کی ضرورت ہے ۔ قرآن پڑھ کر بخش دیجئے ۔ یہ بھی سامنے کی بات ہے کہ  آپ کو بھانجوں سے زیادہ محبت ہے ۔اتنی محبت عام طور سے ہوتی نہیں ہے۔ آپ کے دل کے ارمان آپ کو دعا کرنے پر اکساتے ہیں اور خوب دعائیں کرتی ہیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جون 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.