Topics

کا لے رنگ کا موٹا سانپ


رخشندہ ، امریکا : ہم جامن کے درخت کے سائے میں بیٹھے ہیں۔ کا لے رنگ کا موٹا سانپ نظر آیا، مارنے کے لئے بڑھے تو غائب ہوگیا۔بہت تلاش کیا مگر ناکامی ہوئی۔ بیٹھے ہی تھے کہ اچانک سانپ نظر آیا۔ جیسے ہی مارنے لگے تو کسی نے کہا ،مارنا نہیں یہ پالتو ہے ۔ سانپ درخت کے اندر جاتا ہوا دکھائی دیا۔ روکنے کی کوشش کی اور مارنا چاہا تو جس نے پہلی مرتبہ روکا تھا، اس نے پھر کہا، اسے مت مارو، یہ گھر کا پلاہوا ہے ۔

 تعبیر: گھر میں اختلافات بہت ہیں۔ بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ آپس میں اونچی آواز میں بات نہ کریں اور رنجشیں ختم کریں۔ اختلاف کالے رنگ کا موٹا ناگ ہے۔ اس کے زہر کے نتائج کتنے خطرناک ہیں، گھر والوں کو احساس ہونا چاہئے۔ قرآن کریم میں ارشاد ہے،

’’سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑ لو اور تفرقہ میں نہ پڑو۔ ‘‘ (اٰل عمرٰ ن: ۱۰۳)

’’تفرقہ‘‘خاردار درخت کے سوا کچھ نہیں ۔ بدپرہیزی کے بھی اشارے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو’’تفرقہ‘‘سے محفوظ رکھے، آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.