Topics

طلاق اور نکاح دیکھنا


دو ماہ پہلے ایک خواب دیکھا کہ ہم اپنے گاؤں میں ہیں۔ اور میں اپنے ماموں کے گھر جاتی ہوں۔ اور بڑے مامو ں کہتے ہیں کہ میرے داماد کی عمر بہت زیادہ ہے۔ اور وہ اپنی بیٹی کے ہونے والے شوہر سے میرا نکاح پڑھوا دیتے ہیں ۔ میں بہت پریشان ہوتی ہوں۔ دلہن بن کر کمرے میں جاتی ہوں ۔تھوڑی دیر بعد وہ آ جاتے ہیں اور آتے ہی سو جاتے ہیں ۔ کوئی بات نہیں کرتے تو ان کی بہن کہتی ہے بھابھی! بھیّا تم سے کبھی بات نہیں کریں گے۔کیونکہ تم ان کی پسند نہیں ہو۔ چلو میں تمہیں تمہارے گھر چھوڑ آؤں ۔ اور یوں میں گھر آ جاتی ہوں۔ اور دوسرے دن طلاق نامہ آ جاتا ہے۔

تعبیر: شادی کے سلسلے میں خاندان میں اختلاف ہے۔ باتیں بہت ہوتی ہیں لیکن رشتہ دار کسی ایک فیصلے پر متفق نہیں ہوتے اور اس طرح شادی کا مسئلہ ایک الجھن بن گیا ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (فروری 85 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.