Topics

کنواں


رابعہ بشیر،ساہیوال: میرے پرانے کالج کے میدان میں کنواں ہے جس کے کنارے چوڑے ہیں ۔ کناروں پر جانماز بچھاکر نماز پڑھ رہی ہوں۔ کنوئیں میں گرنے کے خوف سے وہاں سے ہٹتی ہوں اور گھاس پر نماز پڑھتی ہوں۔ کوئی شخص میرے سامنے مذہبی کتابیں پھیلاکر بیٹھ جاتا ہے۔ اس نے بتایا کہ اس کی بیٹی سامنے میدان میں کھیل رہی ہے۔ پھر وہ اپنی بیوی کے بارے میں کچھ بتاتا ہے۔ میں اس کی باتوں پر توجہ نہیں دیتی مگر وہ کچھ نہ کچھ بتانے کی کوشش کرتا ہے ۔ وہاں سے بھاگتی ہوں لیکن وہ بہانے بہانے سے سامنے آجاتا ہے۔

 

تعبیر: غذا میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ کھانوں میں کسی بھی صورت نمک کی زیادتی illusion خیالات کی وجہ بن سکتی ہے۔ Low بلڈ پریشر کے علاوہ اس میں بھی ڈاکٹری مشورہ ضروری ہے۔ علاج یہ ہے کہ آپ باسی اور نمکین اشیا سے پرہیز کیجئے۔ کچھ عرصہ کھانوں میں نمک ہلکا رکھئے اور اس کے بعد نمک کھانا چھوڑدیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.