Topics

بیلے اور گلاب کے پھول


یاسمین ۔ دیکھا کہ بڑے بڑے گلاب کے پھولوں کا ایک ہا ر ہے جسے گلے میں ڈال کر میں آئینے میں دیکھ رہی ہوں۔ پھر دیکھا کہ بیلے اور گلاب کی کلیوں سے بنی ہوئی دو نازک سی لڑیاں ہیں جنہیں ایک لڑکی نے بنایا ہے۔ کسی خوشی کی تقریب کا موقع ہے ۔ اور ان لڑکیوں کو میں پسندیدگی سے دیکھ کر سوچ رہی ہوں کہ میں اپنے لئے بھی اس لڑکی سے یہ نازک ہار بنواؤں گی ۔

 تعبیر: جو رشتہ آپ کے سامنے ہے ٹھیک ہے ۔خواب میں یہی بات آپ کو بتائی گئی ہے۔ اللہ کے بھروسے پر شادی کر لیجئے۔ اللہ تعالیٰ برکت عطا کریں گے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جولائی 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.