Topics

اڑنے لگتا ہوں


افتخار احمد ملک مدان-اللہ تعالیٰ وحدہٗ لاشریک آپ پر اپنے حبیب خاتم النبیین ؐ کے صدقے رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے، آمین۔

میں نے ایک نہیں سینکڑوں بار اپنے آپ کو فضا میں اڑتے ہوئے دیکھا اور خواب میں اس کھیل کو میں پسند کرتا ہوں ۔بس راہ میں چل رہا ہوں کہ دل چاہا کہ اب اڑوں۔ ہاتھ اوپر کر کے ہلاتا ہوں اور میں ہوا میں اڑنے لگتا ہوں۔ خواب میں ہی سوچتا ہوں کہ اب مجھے دنیاوی چیزوں مثلا ًکار، جہاز وغیرہ کی کوئی ضرورت نہیں۔کیوں کہ اب میں ان کے بغیر بھی اڑ سکتا ہوں۔

 تعبیر: مذہبی معاملات میں اسلاف سے متعلق ذہن میں اختلاف وارد ہوتا ہے یہ سوچنا کہ مجھے ہوائی جہاز کی ضرورت نہیں ہے میں بغیر کسی وسیلے کے خود ہوا میں اڑ سکتا ہوں۔ اپنی طرز فکر کی نشاندہی ہے اپنا محاسبہ کیجئے اس غلط طرز عمل کو چھوڑ دیجئے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جولائی 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.