Topics
فاروق عثمانی۔میں کچے صحن میں بیٹھا ہوں۔ پائپ سے پانی بھر رہا ہوں۔ چائے پینے
کی خواہش ہوئی۔ فوراً زمین سے ایک چشمہ جس کا قطر ڈیڑھ دو فٹ ہے ابل پڑا۔ اس میں نہایت
عمدہ صاف شفاف چائے ہے۔ چائے پانی کی طرح موجیں مار رہی ہے یہ بھی محسوس ہورہا ہے
کہ چائے کافی گرم ہے دل میں ڈر ہے کہ سانپ نہ نکل آئے۔ سامنے سے ساس مبارک آتی ہیں
آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر:آپ کو چائے سگریٹ نوشی کی کثرت سے گیس کا مرض ہو گیا ہے۔ خواب میں سارے تمثلات اسی بیماری کی وجوہات کے ہیں۔ چائے بہت کم کر دیجئے۔ سگریٹ ترک کرنے سے یہ مرض از خود جاتا رہے گا۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.