Topics
نام
شائع نہ کریں۔ اکبر بادشاہ شہزادی کے ساتھ ہاتھی پر سوار کہیں جارہے ہیں۔ ہاتھی
بپھر جاتا ہے تو لوگ قابو کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر پریشان ہیں کہ شہزادی کو
نقصان نہ پہنچے۔ کچھ دیر بعد خبر آتی ہے ہاتھی پر قابو پالیا گیا ہے۔
میں کچھ
لوگوں کے ساتھ ایک اسٹیڈیم کے سامنے سے گزر تاہوں،یہ وہی جگہ ہے جہاں اکبربادشاہ
اور شہزادی والا واقعہ پیش آیاتھا۔ لوگوں کو واقعہ کے بارے میں بتاتا ہوں ۔ آگے جانے کے بعد خیال آتا ہے ان لوگوں کو
اسٹیڈیم کی سیر بھی کرانی چاہئے تھی۔ ایک جگہ کچھ لوگ بیٹھے ہیں ،میں اونچی جگہ
ڈھونڈ کر بیٹھ جاتا ہوں۔ اترناہوتا ہے تو
اتر نہیں پاتا اس لئے الٹی قلابازی لگاکر اترتا ہوں۔ ایک صاحب حیرت سے دیکھ رہے ہیں۔
دیوار
کے نیچے کی طرف ایک جگہ بنی ہے جس میں پنجرہ رکھا ہے۔ مجھ سے کہاگیا کہ پنجرہ نکال
لوں۔ ہاتھ بڑھاتا ہوں تو پیچھے سے ایک مرغ
آکر سیدھے گردے کی طرف ٹھونگ مارنے کی کوشش کرتا ہے۔ میں مرغے کوہاتھ کے نیچے اس
طرح دبالیتا ہوں کہ وہ نقصان نہ
پہنچاسکے۔
تعبیر:
خواب الجھے ہوئے خیالات کی فلم ہے۔ آخر میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ گردوں کا ٹیسٹ
کرانا چاہئے۔ ہاتھی سے مراد بیماری ہے اس کے باوجود خواب واضح نہیں ہے۔ آپ کو ٹیسٹ
ضرور کرانا چاہئے۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘
(مارچ 2017ء)
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.