Topics

بزرگ کا سرپر ہاتھ پیرنا


روبینہ یاور،لاہور۔ دوپہر کھانے کے بعد سوگئی، دیکھا ایک بزرگ کار چلا رہے ہیں میں ساتھ ہوں۔ گھر  پہنچتی ہوں گیٹ پر بیلیں لگی ہوئی ہیں۔ کار سے باہر آکر بزرگ سے باادب عرض کرتی ہوں کہ اندر تشریف لائیے ، آپ مسکراتے ہوئے فرماتے ہیں پھر کبھی آئیں گے اور محبت سے میرے سر پر ہاتھ پھیرتے ہیں۔

 

تعبیر:  الحمد للہ آپ کسی اللہ والے کی نگرانی میں ہیں اور ان کی نظر عنایت آپ کے روحانی مسائل کی طرف ہے۔ پابندی سے اسباق پڑھئے اور جو کچھ انہوں نے بتایا ہے اس پر عمل کیجئے۔ چاند کے مہینے کی تیرہ (13) ، چودہ(14) اور پندرہ(15) کو  روزہ رکھیں، نماز کی پابندی اور ترجمہ کے ساتھ قرآن کی تلاوت کریں جتنی آپ آسانی سے کرسکیں، لڑنا جھگڑنا چھوڑدیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (     جنوری           2015ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.