Topics

مکڑی کا جالا


کاشف سعید……. میں خواب میں ہمیشہ مختلف اقسام کی بڑی چھوٹی مکڑیاں (جو جالا بُنتی ہیں) دیکھتا ہوں ، میں ان کے پاس ہی کھڑا ہوتا ہوں اور ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا رہتا ہوں مگر اندر سے ڈرتا بھی رہتا ہوں لیکن کبھی بھی مکڑیوں کے پاس سے دور نہیں بھاگتا اور بعض اوقات اتنا ڈرتا ہوں کہ خوف کی وجہ سے آنکھ کھل جاتی ہے۔

تعبیر: آپ وسوسوں میں گھرے رہتے ہیں اور ان وسوسوں کی وجہ سے دماغ میں طرح طرح کے خیالات آتے رہتے ہیں۔ یہ پریشان کن خیالات اگر بند نہ ہوئے تو کوئی بیماری لاحق ہونے کا خطرہ ہے ۔ان وسوسوں سے بچنے کے لئے ہر نماز کے بعد ۱۰۰بار استغفار پڑھا کریں.......ہر جمعرات کو اگر استطاعت ہو تو ایک غریب آدمی کو کھانا کھلا دیا کریں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اپریل 86 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.