Topics

دیوار کے پار بھائی


جاوید ، حیدر آباد ۔ میں نے دیکھا کہ ایک تو تعمیر مکان کے صحن میں گندااور بدبودار پانی بھرا ہوا ہے اور میں اس پانی میں کھڑا ہوں ۔ صحن میں ایک دیوار بھی بنی ہوئی ہے ۔ دیوار کی دوسری طرف میرا پھوپھی زاد بھائی موجود ہے ۔

 تعبیر : کسی دوست کے بہکانے سے خبردار رہیئے ۔ اس سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔ ممکن ہے کہ کوئی دوسرا آدمی بھی دوست کا شریک کار ہو ۔ اور یہ دوسرا آدمی آپ کا اپنا رشتہ دار ہو ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ ( مارچ  78ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.